27 مئی 2011 - 19:30

اسپین میں ملک کے معاشی حالات سے پریشان مظاہرین کومنتشرکرنے کیلئے پولیس نےبے جا طاقت کا استعمال کرتے ہوئےاندھا دھند لاٹھی چارج کیا ہےجس کے نتیجے میں 120 سے زائد افراد زخمی ہوگئےہیں۔

ابنا: اسپین میں ملک کے معاشی حالات پر حکومتی پالیسیوں میں تبدیلی لانے کیلیے کئی ہزار افراد احتجاج کرتے سڑکوں پرنکل آئے ہیں، بارسلونامیں مرکزی اسکوائر کے سامنے پولیس نے مظاہرین کوہٹانے کی کوشش کی۔ مظاہرین بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور سیاستدانوں کے غیر مناسب روئیے سے بہت ناراض ہیں۔ یورپ میں معاشی بحران میں شدت آرہی ہے معاشی بحران میں یونان ، اٹلی، اسپین اور پرتگال سر فہرست ہیں جبکہ برطانیہ کی صورتحال بھی بہت خراب ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169