22 مئی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹراحمدی نژاد نے کہا ہےکہ ایران کی خواتیں ساری دنیا میں انسانی کمال کی پرچم دار ہیں۔

ابنا: ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج ایران کی خواتین کے بارےمیں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ آج ایران خواتیں نہ صرف ایرانی قوم کے فخر کا باعث ہیں بلکہ ساری دنیا کے آزاد ضمیر انسانوں کےلئے بھی قابل فخر ہیں۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ سرمایہ دارانہ ملکوں میں عورت کاوجود فنا ہوچکا ہے اور سرمایہ دارانہ دنیا نے عورت کے تشخص کو اس قدر پامال کیا ہےکہ وہ عورت سے اپنی مصنوعات کے لئے تشہیرات کا کام لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ دارانہ اور مارکس ازم کے دوران میں خواتین پر جو ظلم ہوا ہے اس کے نتیجے میں خود غرضی اور توسیع پسندی نے سراٹھایا اور ایسے انسان سامنے آئے جن کےلئے انسانوں کو قتل کرنا نہ صرف شرمناک نہیں ہے بلکہ انہیں اس میں مزہ آتاہے۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ بڑۓ بڑۓ دعوے کرنےوالے ملکوں میں روزآنہ تیس افراد پولیس کےہاتھوں مارے جاتےہیں جبکہ سیکڑوں افراد دیگر طرح کے تشدد آمیز واقعات میں ہلاک ہوتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے معاشرے میں جہاں عورت کو اپنے تشخص تاریخی ذمہ داری اور کمال کااحساس نہ ہو وہ معاشرہ مردہ ہے اور کبھی بھی سعادت سے ہمکنار نہيں ہوسکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت