21 مئی 2011 - 19:30

ایران کی انٹلجنس نے امریکہ کی بدنام زمانہ جاسوس تنظیم سی آئي اے کے تیس ایجنٹون کوگرفتار کرکے ان کا جاسوسی کا نیٹ ورک تباہ کردیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹلجنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی انٹلجنس نے اندرون و بیرون ملک آپریشن کرکے سی آئي اے کے بیالیس جاسوسوں کی شناخت کرلی ہے جو مختلف ملکوں میں پھیلے ہوئےہیں۔اس بیان میں آیا ہےکہ سی آ ئي اے سے وابستہ جاسوس نیٹ ورک کئي ملکوں میں سرگرم عمل تھا اور وہ مختلف طریقوں سے ایرانی شہریوں کو پھنسا کر ان سے معلومات حاصل کرکے انہيں بھی جاسوسی پرمجبور کرنے کے درپےتھا۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹلجنس نے کہا ہےکہ سی آئي اے کے جاسوس مختلف ملکوں میں اپنے اڈوں نیز سفارتی مراکز سے استفادہ کرتےہوئے ایران کی سائنسی ، تحقیقاتی، بالخصوص ایٹمی انرجی اور ایرو ناٹکس کے بارےمیں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہےتھے۔رواں سال کے آغاز میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرانٹلجنس نے نے صیہونی حکومت سے وابستہ عناصر کی گرفتاری کی خبر کا انکشاف کرتے هوے بتایاتها اسلامی جمہوریہ ایران نزدیک سے صہیونی حکومت کی جاسوسی کی سرگرمیوں پر نظر رکھےہوئے ہے۔انٹلجنس کے وزیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نہ صرف ملک میں موساد کی جاسوسی کی سرگرمیوں پرنزدیک سے نظر رکھتا ہے بلکہ مسلم اور ہمسایہ ملکوں میں بھی صیہونی حکومت کی جاسوسی کی کاروائیوں کو زیر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت اس ویب سائٹ سے تعاون کرنےوالوں کو مختلف ملکوں میں جاسوس کے طورپر استعمال کرتی ہے تاکہ مسلم ممالک کے خلاف جاسوسی کرسکے۔انٹلجنس کے وزیر نے کہا کہ ایرانی انٹلجنس اہلکارموساد کے اندر گھس کر اس کی مختلف سازشوں کو ناکام بنارہے ہیں۔امریکہ اورنیٹو کے حمایت یافتہ بدنام زمانہ دہشت گرد عبدالمالک ریگی کو فروری 2010 میں ایران کی انٹلیجنس کی وزارت کے جانبازوں اس وقت دبوچ لیا تھا جب وہ امریکہ کی سرپرستی میں افغانستان کے شہر قندھار سے دوبئي پہنچا اوروہاں سے وہ بذریعہ طیارہ قرقیزستان جارہا تھا جہاں اسے مناس امریکی فوجی اڈے میں پاکستان اورافغانستان کے امورمیں امریکہ کے خصوصی ایلچی ریچرڈ ہالبروک سے ملاقات کرنا تھی۔ایران کی انٹلیجنس اہلکاروں نے قرقیزستان کے طیارے کو ایران کی ہی فضائی حدود میں گھیرکر ایران کے ساحلی شہر بندر عباس کے ہوائي اڈے پراتارا اورعبدالمالک ريگي کوفاتحانہ اندازميں گرفتار کیا ۔ایرانی اینٹلیجنس کی اس شاندارکامیابی پر امریکہ اورینٹوکے ہاتھ طوطے اڑگئے تھے جواپنی سرپرستی ميں ریگی کوایک ملک سے دوسرے ملک کا سفرکرایا کرتے تھے۔بہرحال ایران میں صیہونی حکومت اور امریکہ کے جاسوس نیٹ ورک کی تباہی سے انٹلجنس کے شعبے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مہارت اور طاقت کا اندازہ ہوتا ہے جو دیگر اسلامی ممالک کے لئے ایک مثال بن سکتا ہے.  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت