20 مئی 2011 - 19:30

پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبرایجنسی میں لنڈی کوتل بائی پاس روڈ پر نیٹوآئل ٹینکر میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد16 ہوگئی ہے۔

ابنا:  مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد شامل ہیں۔خاصہ دار فورس کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل میں بائی پاس روڈ پر نیٹو کے آئل ٹینکر میں گزشتہ روز شام کے وقت دھماکہ  ہوا تھا جس کے بعد مقامی افراد نے ٹینکر میں لگنے والی آگ پر قابو بھی پالیا تھا۔ امدادی کارروائیاں جاری تھیںکہ اس دوران رات گئے ایک بار پھر آئل ٹینکر میں زوردار دھماکہہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی زد میں آکر ٹینکر کے پاس موجود 6 افراد موقع پر ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 10 افراد نےزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد بھی شامل ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد مقامی ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں  اس واقعہ کے بعد نیٹو سپلائی کو عارضي طور پر بند کردیا گيا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت