اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علمدار روڈ سے شیعہ دکاندار گاڑی لے کر ہزار گنجی میں واقع سبزی منڈی گئے تھے کہ واپسی پر ایک بار پھر سریاب روڈ پر ہی کالعدم دہشت گرد ٹولوں کے خونخوار درندوں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجی میں چھ افراد موقع پر شہید اور چار دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ شہیدوں مین کوئٹہ کا ایک سنی باشندہ بھی شامل ہے۔دہشت گرد معمول کے مطابق – لاقانونیت اور جرم و سزا کا تصور ختم ہوجانے سے پیدا ہونے والی سماجی تاریکی کا فائدہ لیتے ہوئے ـ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے معمول کی مطابق دہشت گردون کی درندگی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاشی شروع کردی۔یادرہے کہ 2004 سے لی کر اب تک اہل بیت رسول (ص) کے ہزاروں پیروکار کوئٹہ شہر میں شہید اور زخمی ہوگئے ہیں اور پولیس نے علاقوں کو گھیرے میں لیا ہے نیز ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی ہے لیکن کوئی تلاش کبھی کامیاب نہیں ہوئی اور کوئی بھی بھاگا ہوا قاتل اور دہشت گرد کبھی گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے تحفظ کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں دینے والے محب وطن شیعہ باشندوں کی نسل کشی ملک بھر مین آزادی سے انسانی کا خون بہانے والے درندوں کے ایجنڈے کا حصہ ہے لیکن اس حوالے سے بلوچستان کا دارالحکومت زیادہ بدنام ہے کیونکہ اس شہر میں دہشت گرد پوری طرح آزاد ہیں جبکہ شہر کا ڈھانچہ کچھ اس طرح سے ہے کہ اگر حکومت مقابلہ کرنا چاہے تو کوئی بھی مجرم بھاگ نہیں سکتا لیکن وزیر اعلی، صوبانی وزراء اور ایجنسیوں کے افسران، نیز پولیس اور فوج کے اعلی افسران اور سول بیوروکریٹس کچھ اس طرح سے دہشت گردوں کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں کہ گویا انہیں خاموش رہنے اور کچھ نہ کہنے اور کچھ نہ کرنے کا "اوپر سے" حکم ہے!۔دریں اثناء سیاسی و مذہبی جماعتوں شیعیان کوئٹہ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس اور مجلس وحدت مسلمین کے مقامی راہنماؤں نے مذمتی بیان جاری کرکے اور پریس کانفرنس سے خطاب کرکے اس دہشت گردانہ کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فوری کاروائی کرکے انہیں گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شیعہ راہنماؤں نے حکومت کی بے حسی کی بھی مذمت کی ہے اور آج کے واقعے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
17 مئی 2011 - 19:30
News ID: 242190
اطلاعات کے مطابق کالعدم دہشت گرد ٹولوں کے درندوں نے فائرنگ کرکے چھ افراد کو شہید کردیا ہے جن میں پانچ افراد شیعہ تھے جبکہ ایک کا تعلق اہل سنت برادران سے تھا۔ دہشت گرد معمول کی مطابق فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔