ابنا: میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے پاک فوج کا مورال متاثر کیا ہے اور مسلح افواج نے بھی تسلی بخش جواب نہیں دیا ۔صحت یابی اور لندن سے واپسی کے بعد پہلی مر تبہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کچھ لٹا کر بھی کٹہرے میں کھڑے ہو گئے ہیں ،لگتا ہے ہمارا دفاعی نظام انتہائی ناقص ہے۔متعلقہ اداروں کی بد ترین غفلت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، نہ اسے بر داشت کیا جا سکتا ہے۔پاکستان تنہا پسندی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔اس ملک میں دہشت گردی کی گنجائش نہیں ہے حکومت کی جانب سے ایبٹ آباد واقعے کو الجھایا جا رہا ہے۔موجودہ صورت حال کا جواب باہر سے نہیں اندر سے آنا چاہیئے۔کیااسامہ کی موجودگی ہمارے لیے لمحہ فکریہ نہیں؟عوام کوریمنڈڈیوس معاملے پرابھی بھی تشویش ہے۔سابق وزیر اعظم نے ایبٹ آباد واقعے پرعدالتی تحقیقات کامطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ 3دن کے اندر اندر ایک اعلیٰ عدالتی کمیشن تشکیل دیا جا ئے جس کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان ہوں جبکہ تمام صوبوں سیممبران لئے جائیں جو21دن کے اندر تحقیقات کے نتائج سامنے لائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169
10 مئی 2011 - 19:30
News ID: 241024
اسلام آباد…میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن سنگین واقعہ ہے، اسامہ کی موجودگی انٹیلی جنس کی ناکامی ہے ،لگتا ہے ہمارا دفاعی نظام انتہائی ناقص ہے۔