10 مئی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کےاسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران کی اسٹریٹیجی یہ ہےکہ وہ پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرسکے۔

ابنا: ڈاکٹر لاریجانی نے نیشنل چینل سے گفتگو کرتےہوئے یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ کے نام اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکیریٹری کے خط کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران ایک ایٹمی ملک ہے جس کےپاس ترقی یافتہ ایٹمی ٹیکنالوجی ہے۔ لیکن اس کےساتھ ساتھ ایران مذاکرات سے بھی نہیں کتراتا ہے۔ انہوں نے اسلامی قوموں کی بیداری کے بارےمیں کہا کہ سب سے اہم بات عوامی تحریکوں کی ماہیت ہے جس کی بناپر بعض سفارتی حلقوں میں کافی تبدیلیاں آئي ہيں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی قوموں کی تحریکیں حقیقی ہیں اور یہ تحریکیں صیہونیت، سامراج اور آمریت کےخلاف اور جمہوریت کی حامی ہیں۔ انہوں نےکہاکہ دوسری عالمی جنگ کے بعد عالم اسلام پر بہت ظلم ہوا اور اکثر اسلامی ملکوں پر سامراج نے قبضہ کرلیا لیکن آج اسلامی انقلاب کی برکت سے بہت سے ملکوں نے ایران سے امید لگارکھی ہے کیونکہ ایران کی بنیادی پالیسی مظلوم قوموں کا دفاع کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169