10 مئی 2011 - 19:30

لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران بحرین کے زخمیوں کی طبی ضرورتوں کو پورا کرنے کےلئے تیار ہے۔

ابنا: فارس نیوز ا یجنسی کےمطابق لبنان میں ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کے سربراہ اور ان کے مشیر نے لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سے ملاقات کی اور بحرین، لیبیا اور عراق میں اس تنظیم کی سرگرمیوں کے بارےمیں تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے لبنان میں اس تنظیم کے پروگراموں اور بحرین میں پرامن مظاہروں میں زخمی ہونےوالے افراد کی افسوسناک صورتحال کےبارےمیں بھی رپورٹ پیش کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169