7 مئی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے امارات کی تیل بردار کشتی کو قزاقوں سے چھڑالیا، گذشتہ ڈیڑھ ماہ میں ایرانی بحریہ کا سمندری قزاقوں کے ساتھ یہ ساتواں مقابلہ ہے اماراتی کشتی بحرین سے تیل بھر کر دریائے احمر کی جانب روانہ تھی ۔

 ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے امارات کی تیل بردار کشتی کو قزاقوں سے چھڑالیا، گذشتہ ڈیڑھ ماہ میں ایرانی بحریہ کا سمندری قزاقوں کے ساتھ یہ ساتواں مقابلہ ہے۔ امارات کی تیل بردار کشتی پرامارات کا پرچم نصب تھا جس پر دریائي قزاقوں نے حملہ کیا اور اماراتی کشتی کے عملہ نے ایرانی بحریہ سے مدد طلب کرلی جس کے بعد ایرانی بحریہ نے فوری طور پر کارروائی کی ایرانی بحریہ کی کارروائی کے بعد قزاق فوری طور پر فرار ہوگئے اور امارات کی تیل بردار کشتی نے اپنا سفر جاری رکھا۔ اماراتی کشتی بحرین سے تیل بھر کر دریائے احمر کی جانب روانہ تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169