ابنا: اسامہ حمدان نے مصر میں امریکی ڈکٹیٹر حسنی مبارک کے زوال اور علاقہ میں امریکہ کی مداخلت کی شکست اور فلسطینیوں کے باہمی اتحاد کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا کہ فلسطینی باہمی اتحاد کے ذریعہ ہی اپنے اہادف اور امریکہ و اسرائیل کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں اسامہ حمدان نے کہا کہ علاقہ میں جاری عوامی لہر میں انقلاب اسلامی کے کردار کی جھلکیاں نمایاں طور پر موجود ہیں عرب مسلمان امریکہ نواز ڈکٹیٹروں کا خاتمہ کرکے خطے میں امریکہ کی بالا دستی کے بجائے اسلام کی بالا دستی قائم کرنے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہیں اس ملاقات میں ایرانی سفیر نے بھی فلسطینیوں کے باہمی اتحاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے درمیان باہمی اتحاد ایران کی دیرینہ آرزو تھی جو پوری ہوگئی ہے اور ہم اتحاد کے ذریعہ ہی دشمن کے شوم اور خطرناک منصوبوں کو ناکام بنا سکتے ہیں ایرانی سفیر نے اسرائیل کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی استقامت اور ان کے صبر کی تعریف کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110