6 مئی 2011 - 19:30

پاکستان کی وفاقی وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ بھارت کسی خام خیالی میں نہ رہے،پاکستان کی طرف اٹھنے والی میلی آنکھ کوپہلے ہی بندکردیاجائے گا۔

ابنا: پاکستان کی وفاقی وزیراطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف نے طے کیا ہے کہ کہیں بھی کوئی کمی یا کوتاہی نظر آئی تو مل کر بہتری کے اقدامات کیئے جائیں گے۔ ، بھارت کسی خام خیالی میں نہ رہے،پاکستان کی طرف اٹھنے والی میلی آنکھ کوپہلے ہی بندکردیاجائے گا۔اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ آج آرمی چیف،صدر اور وزیراعظم سمیت تمام متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے موجودہ صورتحال کامل بیٹھ کرجائزہ لیا۔ اس ملاقات میں طے کیا گیا ہے کہ جہاں بھی کوئی کوتاہی یا کمی نظرآئے گی ، مل کر اس میں بہتری کے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایبٹ آباد واقعہ پر وزیراعظم خود پارلے منٹ کو اعتماد میں لیں گے، اس وقت سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر قومی مفاد کیلئے مشترکا اقدامات کرنا ہوں گے کیوں کہ ملک کی حفاظت سب کی ذمہ داری ہے ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چودھری نثار اور شاہ محمود قریشی بیانات کے ذریعے قوم کے زخموں پر نمک پاشی نہ کریں ، شاہ محمود قریشی تو پارٹی رکن ہیں اور پارٹی لائن کے پابند بھی، انہیں جو کچھ کہنا ہے پارٹی اجلاس میں کہیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ آج اگر کوئی پاکستان کو تنہا کرکے دنیا کے حالات ٹھیک کرنے کی سوچ رکھتاہے تو یہ اس کی بھول ہے، بھارتی رہ نماؤں کے پاکستان مخالف بیانات پر بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے بات کی جائے گی اور انہیں بتایاجائے گا کہ دونوں ملکوں کے درمیان حال ہی میں پیدا ہونے والی قربت دوریوں میں بدل سکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110