4 مئی 2011 - 19:30

روم …امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم اتحادی ہے اور اسامہ کی ہلاکت کے بعد دہشت گردی کیخلاف جنگ ختم نہیں ہوئی۔انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ نہ صرف

ابنا: افغانستان،پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں جاری رہے گی اور دہشت گردی کیخلاف جنگ پاکستان،افغانستان میں نئے سرے سے شروع کرناہوگی۔اطالوی دارالحکومت روم میں اپنے ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ اسامہ کی ہلاکت کے بعد دہشت گردی کیخلاف جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں مزید تیزی آئیگی،جدوجہد دگنا کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ نہ صرف افغانستان،پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم اتحادی ہے،اورہم پاکستان میں جمہوریت اور عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔ہلیری کلنٹن سے اس بات کابھی اعتراف کیاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مفیدہیں اور پاکستان نے امریکا کی مدد کی۔ پاکستان اور امریکادہشت گردی کیخلاف جنگ میں تعاون کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات ہمیشہ آسان نہیں رہے،ان کا کہناتھا کہ پاکستان سے حکومتی، فوجی اور عوامی سطح پر تعاون جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے مددفراہم کرنے کے عزم پرقائم رہیں گے اورپاکستان کے تعاون سے کئی القاعدہ رہنماؤں کیخلاف کارروائی کی گئی،10سال سے امریکااوراسکے اتحادی اسامہ بن لادن کی تلاش میں تھے،انہوں نے کہا کہ اسامہ کی ہلاکت سے صرف امریکا ہی نہیں پوری دنیا محفوظ ہو گی اوراسامہ کیخلاف آپریشن میں غلطیوں کی گنجائش نہیں رکھی گئی تھی۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

169