3 مئی 2011 - 19:30

کراچی کے علاقہ لیاقت آباد میں سپاہ یزید کے بزدل دہشتگردوں نے سید حیدر علی ولد سید محمد حنیف زیدی نامی ایک بے گناہ شیعہ مسلمان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر شہید کردیا ، انا للہ و انا علیہ راجعون سید حیدر علی شہید یوسف پلازہ فیڈرل بی ایریا کراچی کے رہائشی تھے ان کا جسد خاکی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی لے جایا گیا ہے۔

ابنا: شیعت نیوز کے نمائندہ کے مطابق حیدر علی کو وہابی ناصبی دہشت گردوں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے ربڑ کے کارخانے کو بند کر کے گھر جانے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کے انتظا ر میں بس اسٹاپ پر کھڑے تھے۔

ان کو سر اور سینے کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

شہید حیدر علی کا تعلق ماتمی انجمن در بتول (س) سے تھا، ان کی نماز جنازہ بدھ کے روز بعد نماز ظہرین مسجد و امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی میں ادا کی گئی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے گلستان جوھر کے رہایشی شیعہ نوجوان بشارات علی کو بھی منگل اور بدھ کی درمیانی شب کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکرجھنگوی کے ناصبی درندہ صفت دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کردیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169