25 اپریل 2011 - 19:30

مصری وزیر اعظم کے ترجمان احمد الثمن نے اس بات پر تاکید کی ہےکہ قاہرہ تہران کے ساتھ وسیع تعلقات کی برقراری کے لۓ کوشاں ہے۔

ابنا:  احمد الثمن نے اخبار الشرق الاوسط سے گفتگو کرتےہوۓ کہا ہےکہ مصر ایران سمیت دنیا کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کا نیا باب کھولنا چاہتا ہے۔ احمد الثمن نے مزید کہا کہ خلیج فارس کے ساحلی ممالک کو ایران اور مصر کے تعلقات پر تشویش میں مبتلاء نہیں ہونا چاہۓ کیونکہ یہ تعلقات ان کے لۓ خطرہ نہیں ہیں۔ احمد الثمن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قاہرہ تہران کے ساتھ تعلقات قائم کرنےکے سلسلے میں غیر ملکی دباؤ قبول نہیں کرےگا ۔