25 اپریل 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا ہےکہ علاقے میں تفرقہ انگيزی اور مسائل کھڑے کرنے سے صرف صہیونی ریاست کو فائدہ پہنچے گا۔

ابنا: رامین مہمان پرست نے علاقائي حکومتوں کوخبردار کیا ہےکہ صہیونی ریاست اور امریکہ صرف اپنے مفادات کی فکر میں ہیں اور علاقائي ملکوں کو آپس میں اتحاد اور تعاون سے کام لیناچاہیے۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس بات پریقین رکھتا ہےکہ عوام کے مطالبات کا مثبت جواب دیاجانا چاہیے اور تشدد آمیز روشوں سے پرہیزکرنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ علاقائي مسائل میں صہیونی ریاست اور امریکہ دوسروں کو مورد الزام ٹہرانے کا ہتھکنڈا استعمال کررہےہیں اور دوسروں پر علاقے کے ملکوں میں مداخلت کرنے کا الزام لگارہےہیں تاکہ اس طرح اصلی مسئلہ ہی تبدیل ہوجائے۔
مہمان پرست نے کہا کہ امریکہ یہ اقدام ایسے عالم میں کررہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران دیگرملکوں میں عدم مداخلت کے اصول پر کاربند ہے اور ملکوں کے قومی اقتدار کا احترام کرتا ہے۔
 اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے علاقے کی حکومتوں کو نصیحت کی کہ بہتر ہے اپنے عوام کے مطالبات کا مثبت طریقے سے جائزہ لیں کیونکہ عوام کی سرکوبی اور ان کے مطالبات کو نظرانداز کرنے سے یقینی طورپر علاقے کی سکیورٹی اور استحکام کو نقصان پہنچے گا۔
.........

/110