ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران ، ترکمنستان، ازبکستان،عمان اور قطر کے وزراء خارجہ نے عشق آباد میں وسطی ایشیا کو خلیج فارس سے متصل کرنے کے پانچ فریقی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کے مطابق مذکورہ تمام ممالک نے تجارت ،حمل و نقل اور ٹرانزیٹ کو آسان بنانے منصوبہ پر اتفاق کیا ہے معاہدے کے مطابق وسطی ایشیا سے خلیج فارس کے علاقہ تک اشیاء کی منتقلی اور افراد کی رفت و آمد آسان بن جائے گی اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے اس معاہدے کو علاقائی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کا شاندار مظہر قراردیا ہے انھوں نے کہا کہ اس معاہدے سے پانچوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ ملےگا۔
24 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 238464
اسلامی جمہوریہ ایران ، ترکمنستان، ازبکستان،عمان اور قطر کے وزراء خارجہ نے عشق آباد میں وسطی ایشیا کو خلیج فارس سے متصل کرنے کے پانچ فریقی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔