24 اپریل 2011 - 19:30

لیبیا میں تحریک جواناں انقلاب کے نمائندے اشرف قرہ بوللی نے کہا ہے کہ مغرب لیبیا پرقبضہ کرنے کے لئے ڈکٹیٹر معمر قذافی سے تعاون کررہا ہے۔

ابنا: اشرف قرہ بوللی نے العالم سے گفتگومیں کہا کہ مغرب نے انقلابیوں کی پیش قدمی اور کئي علاقوں پرقبضہ کرنےکےبعد ڈکٹیٹر قذافی کو موقع دیا ہےکہ وہ اپنی فوجوں کی تنظیم نو کرسکے۔ قرہ بوللی نے کہا کہ جب ڈکٹیٹرقذافی کےپیر انقلابیوں کے مقابل اکھڑ گئےتو نیٹو نے لیبیا کے ڈکٹیٹر قذافی کو فوج کی تنظیم نو اور انقلابیوں کے زیر تسلط شہروں میں انقلابیوں کوکچلنے کا وقت فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ مغرب انقلابیوں کا استحصال کرنا چاہتا ہے اور مغرب کا ھدف لیبیا پرقبضہ کرکے وہاں فوجیں تعینات کرنا ہے۔ ادھر لیبیا کے ایک اور انقلابی رہنما ادریس لاغا نے کہا ہےکہ قذافی کی فوج کو مصراتہ میں انقلابیوں کے ہاتھوں سنگین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لیبیا کے انقلابیوں کے ترجمان جمال سالم نے بھی کہا ہےکہ انقلابیوں نے گذشتہ روز لیبیا کے دوسرے بڑے شہر مصراتہ کو قذافی کے فوجیوں سے واپس لے لیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110