ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے ونزوئلا کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں لیبیا اور بحرین میں مغربی ممالک کی متضاد اور منافقانہ پالیسی پر شدید تنقید ہوئے کہا ہےکہ مغربی ممالک انسانی حقوق اور جمہوریت کے بارے میں اپنی متضاد اور دوگانہ پالیسی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صالحی نے کہا کہ امریکہ علاقہ میں اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے ڈکٹیٹروں کی حمایت کررہا ہے اور ڈکٹیٹروں کی حمایت میں انسانی حقوق اور جمہوریت کا اسے کوئی پاس و لحاظ نہیں ہے انھوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج قومیں امریکہ سے متنفر ہیں اور امریکہ کے حامی ڈکٹیٹروں کو دیکھنا پسند نہیں کرتی ہیں انھوں نے کہا کہ بحرین اور یمن میں عوامی قتل عام پر امریکی سکوت امریکہ کی منافقت کی سب سے بڑی دلیل ہے۔ اس ملاقات میں ونزؤلا کے وزير خارجہ نے ایران اور ونزؤئلا کے باہمی روابط کو خوب توصیف کرتے ہوئے کہا کہ شمالی افریقہ اور مشرق وسطی میں امریکہ اپنے مفادات کی خاطر انسانی حقوق اور جمہوریت کی قدروں کو پامال کررہا ہے۔
22 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 238098
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے لیبیا اور بحرین میں مغربی ممالک کی متضاد اور منافقانہ پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ مغربی ممالک انسانی حقوق اور جمہوریت کے بارے میں اپنی متضاد اور دوگانہ پالیسی جاری رکھے ہوئے ہیں۔