ابنا: نہرین نیٹ نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے حریت پسند نوجوانوں نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں سعودی عرب کے غیور اور حریت پسند جوانوں سے کہا گيا ہے کہ وہ 22 اپریل کو امریکہ نوازآل سعودحکومت کے خلاف ہونے والےاحتجاج میں بھر پور شرکت کریں ۔ سعودی عرب کے حریت پسند جوانوں نے آئندہ جمعہ کو ریاض اور سعودی عرب کے دیگر شہروں میں مظاہروں کے لئے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آل سعود کے وحشیانہ جرائم کے خلاف خاموش نہ رہیں اور سعودی عرب کی جیلوں میں بند قیدیوں کی آزادی کے لئے فوری اقدام کریں سعودی عرب کے حریت پسند جوانوں نے عرب اور دیگر مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ جمعہ کے دن اپنے اپنے ممالک میں سعودی سفارتخانوں کے سامنے مظاہرے کریں اور آل سعود حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کریں۔ سعودی عرب کے خلاف ہندوستان ، پاکستان، عراق ، ایران اور یورپی ممالک میں وسیع پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں۔ سعودی عرب کے وحشی اور خونخوار فوجیوں نے بحرین میں قرآن مجید جلائے ہیں اور اب تک 5 مسجدوں اور دسیوں مقدس مقامات کو شہید کیا ہے۔ بحرین میں سعودی فوجیوں کی بربریت جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110