ابنا: موصولہ رپورٹوں کے مطابق کالعدم ناصبی دہشت گرد ٹولون کے درندوں کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار شہید علامہ حسن ترابی کے داماد طاہر حسین، مسجد و امام بارگاہ مدینۃ العلم کے ٹرسٹی بشارت حسین اور ان کے بھائی شہسوا رحسین موقع پر شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے تینوں افراد کا تعلق کرم ایجنسی پاراچنار سے بتایا جاتا ہے۔ شہید بشارت حسین اور شہید شہسوار حسین سبزیوں کے کاروبار سے منسلک اور گلشن اقبال بلاک 10کے رہائشی تھے۔دوسری جانب سے کوئٹہ میں بھی دہشت گرد ٹولوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ڈاکٹر ممتاز حیدر نقوی کو بھی شہید کیا گیا ہے۔ کوئٹہ سے اغواء کئے گئے شیعہ ڈاکٹر پروفسیر ممتاز حسین نقوی کو شہید کردیا گیا۔ ڈاکٹر پروفیسر ممتاز حیدر نقوی کی لاش کوئٹہ کے نواحی علاقے شالکوٹ سے برآمد ہوئی ہے۔ پروفسیر ممتاز حیدر نقوی بولان میڈیکل کالج کے شعبہ سائیکالوجی کے سربراہ تھے۔ انہیں 28مارچ کو کالج جاتے ہوئے دہشت گرد ٹولوں نے اغواء کرلیا تھا۔ ان کی لاش اغوا کے 22 روز بعد کوئٹہ سے برآمد ہوگی۔ شہید کو سر اور جسم پر گولیاں مار کر شہید کیا گیا ہے۔ شہید امامیہ میڈکس انٹرنیشنل کوئٹہ کے نگراں بھی تھے جبکہ ناصر العزاء امام بارگاہ کے فعال رکن تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110