اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک پر ایک ہزار ممبرز کا ایک پیج بند کردیا گیا ہے جس میں بحرین کے مظلوم عوام کی خبریں شائع ہوتی تھیں۔
فیس بک نے آل خلیفہ اور آل سعود کے دباؤ یا ان کے ساتھ ڈیل کے تحت شیعیان بحرین کا پیج 17 اپریل کو اس لئے بند کردیا کہ اس میں بحرین میں ہونے والے ظلم و جبر کے سلسلے میں بعض حقائق پر سے پردہ اٹھایا گیا تھا۔
فیس بک پر شیعیان بحرین کا بند ہونے والا پیج 1000 ممبرز پر مشتمل تھا۔
یادرہے کہ مغربی میڈیا اور مغربی ممالک آل خلیفہ اور آل سعود کے مظالم میں برابر کے شریک ہیں اور مغرب میں انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش رہ کر ظلم و جبر، انسانیت کشی، انسانی حقوق کی پامالی اور جمہوریت کا گلا کاٹے جانے پر خاموش رہ کر آل سعود اور آل خلیفہ کے ساتھ تعاون کررہی ہیں اور اب فیس بک جیسے نام نہاد سماجی نیٹ ورکس نے بھی ان کے ساتھ ساز باز کرنا شروع کیا ہوا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پوری استکباری دنیا، صہیونیت، لبرل سرمایہ داری اور وہابیت، آمریت اور مطلق العنانیت نے ہاتھوں میں ہاتھ دے کر بحرین میں انسانیت کشی پر اتفاق کرلیا ہے۔
صہیونیت اور مغربی استکباری قوتوں کے ساتھ فیس بک کے تعاون کی حد یہ ہے کہ اس نیٹ ورک پر فلسطینیوں نے بھی انتفاضہ شروع کرنے کے لئے ایک پیج کھول رکھا تھا جسے فیس بک نے حذف کرلیا۔
سوال یہ ہے کہ اگر آل سعود اسلام کے اتنے حامی ہیں تو قبلہ اول پر قابض اور قبلہ مسلمین کے انہدام کی آرزومند قوتیں ان کے ساتھ اتنا قریبی تعاون کیوں کررہی ہیں؟ کیا یہ قوتیں مسلمان ہوگئے ہیں یا پھر آل سعود کا اسلام ظاہری ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
- چار اسلامی ممالک فیس بک کا بائیکاٹ کرنے کے خواہاں / متعلقہ لنکس
- بنگلہ دیش میں بھی فیس بک پر پابندی / متعلقہ لنکس
- پیغمبر اسلام (ص) کی توہین مسلمانوں کی اقدار کی توہین ہے
- فیس بک کا مذموم اقدام
- فیس بک کے حقائق / بمع ایک فتوی
- فیس بک پر توہین آمیز خاکوں کے مقابلوں کا رد عمل پاکستان بھر میں مظاہرے
- فیس بک عارضی طور پر بند کرنے کا حکم
- فیس بک کا بانی دنیا کا نوجوان ترین یہودی ارب پتی!
- مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والا پیج ’فیس بک‘ سے ہٹا دیا گیا/ ایک پرسش
ـ گستاخانہ خاکوں کے خلاف پشاور اور عارف والا میں احتجاجی جلوس