12 اپریل 2011 - 19:30

برطانیہ اور فرانس نے نیٹو تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لیبیا میں اپنی فوجی کارروائیوں کو مزید تیزکرے۔

ابنا: اقوام متحدہ کی قرار داد کی منظوری کے بعد امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے کرنل قذافی کی افواج کے خلاف بمباری کا سلسلہ شروع کیا اورامریکہ نے لیبیا کے خلاف کاررائی کی ذمہ داری نیٹو کے سپرد کر دی ۔برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ اور فرانسیسی وزیر خارجہ ایلن جوپ نے کہا ہے کہ نیٹو کو کرنل قذافی کے بھاری اسلحے کو تباہ کرنے کے لیے مزید کاررائیاں کرنی چاہیں ۔ فرانس، برطانیہ ، امریکہ اور دیگر یورپی ممالک کی لیبیا پر بمباری کے باوجود کرنل قذافی کی حامی افواج انقلابیوں کواپنی بربریت کا نشانہ بنا رہی ہیںجبکہ نیٹو کے فوجی بھی انقلابیوں پر بمباری کررہے ہیں امریکہ اور نیٹو ملکر لیبیا کے تیل کے ذخائر پر قبضہ جمانا چاہتے ہیں اور انھیں انسانی جانوں کے تلف ہونے کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110