10 اپریل 2011 - 19:30

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے پاک کالونی میں سیکورٹی اہلکاروں نے ایک کارروائی کے دوران لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ابنا: گرفتارشدگان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ایس آئی یو کے ایس ایس پی کے مطابق ملزمان نے نیٹو فورسز کو تیل سپلائی کرنے والے شخص شوکت آفریدی کو تاوان کے لئے اغوا بھی کیا تھا۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ5 افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110