8 اپریل 2011 - 19:30

جامعةالمصطفی العالمیہ کے بیرونی طلبہ کل جمعہ مورخہ 8 اپریل کو تہران میں سعودی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کل جمعہ 8 اپریل کو بحرین اور دنیا کے مختلف ممالک میں مظاہروں اور ریلیوں کے پروگراموں کا اعلان ہوا تھا جبکہ جامعۃ الصطفی العالمیہ کے طلبہ نے بھی تہران میں سعودی سفارتخانے کے سامنے کے سامنے مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے بحرینی عوام کے قتل عام پر احتجاج کیا اور آل خلیفہ و آل سعود کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی و نہیانی فوجوں کے فوری اور غیر مشروط انخلاء کا پر زور مطالبہ کیا۔