ابنا: بحرین کے روحانی پیشوا نے آیة اللہ عیسیٰ قاسم نے فرمایا کہ دوسرے ممالک سے لوگوں کو بند ر بن سلطان کی فکر اور نفسیات کے مطابق لاکر شہریت دینا انتہائی خطرناک سازش ہے اور خاص کر کہ اس کا ہدف کسی ایک فرقے یا مکتب کو نشانہ بنانا ہوالبتہ بالغ النظری میں اس سے پوری بحرینی عوام متاثر ہوگی ۔لحاظ عوام کو اس مسئلے کی جانب مکمل توجہ دینی ہوگی کیونکہ اس طرح سے بغیر کسی حد ود و قیود کے باہر سے لوگوں کو لالاکر بسانے کا نتیجہ مستقبل میں بحرین کی تہذیب و ثقافت تباہ اور اس کا امن و سکون خطرے پڑ سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110