ابنا: بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نےآج برطانوی وزيردفاع کےاس دعوے کےجواب میں کہ علاقےکی تبدیلیوں میں کامیابی اگرایران کی ہوئی تویہ دنیاکےلئےخطرےکاباعث ہوگی کہاکہ اسلامی بیداری میں اصلی کامیابی، علاقےکےحریت پسندوں اورمسلمانوں کی ہوگی۔
ایران کےوزیردفاع نےکہاکہ علاقےکےعوام امریکہ اوربرطانیہ کی سامراجی، استبدادی اورمداخلت پسندانہ پالیسیوں سےتھک چکےہيں اورانھوں نے ان کےتسلط سےرہائی کے لئےقیام کیاہے۔
ایران کے وزیردفاع نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسلامی بیداری سےبرطانوی حکام کی تشویش کی اصلی وجہ ان کےہاتھوں سے علاقے کے ذخائر کا نکل جانا ہے جو عوامی بیداری سے عمل میں آرہا ہے۔
بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے سامراج کی تاریخ کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہا کہ برطانیہ کو انسانی حقوق کی پرواہ ہے اور نہ ہی وہ ملکوں اورعلاقےکی خودمختاری اورآزادی کااحترام کرتاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110