ابنا: افریقی ملک آئیوری کوسٹ کے مرکزی شہر ابیجان میں اقوام متحدہ کے تسلیم کردہ صدر ایلسین اوتتارا کے حامیوں نے موجودہ صدر لارینٹ گباگو کی رہائش پر قبضہ کر لیا ہے۔ایلسین اوتارا کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ایک روز کی شدید لڑائی کے بعد عمارت پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ادھر منگل کے روز بھی شہر میں بڑے ہیتھاروں کے دھماکوں اور داغنے کی آوازیں آتی رہیں ہیں۔شہر میں گزشتہ پانچ روز سے جاری لڑائی سے لاکھوں افراد محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ ادھر امریکی صدر نے گـاگبو کے استعفی پر تاکید کی ہےاس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے لارینٹ گباگبو سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اقتدار فوری طور پر ایلسین اوتتارا کو منتقل کر دیں۔واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ، یورپی یونین، امریکہ، افریقی یونین اور مغربی افریقہ کے علاقائی بلاک ایکو واز کا کہنا ہے کہ مسٹر اوتتارا نے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی تھی اور وہی اقتدار کے حقدار ہیں۔تاہم موجودہ صدر لارینٹ گباگبو نےعالمی دباؤ کے باوجود اقتدار چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے.جس کے بعد لڑائی چھڑ گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110