4 اپریل 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹراحمدی نژاد نےکہاہےکہ شام کی حکومت اورقوم، ایران کی دوست اورصیہونی حکومت کی توسیع پسندی کےخلاف فرنٹ لائن پرہے۔

ابنا: صدر احمدی نژاد نے ملکی اور غیرملکی صحافیوں سےخطاب کرتے ہوئےشام کے حالات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا ایک اہم اور توسیع پسندانہ موقف صہیونی ریاست کےخلاف شام کی استقامت کو کمزور کرنا ہے اور وہ نہيں چاہتےکہ شام کی حکومت اورقوم مفاہمت کےساتھ زندگی گذارےاور استقامت جاری رکھے۔صدراحمدی نژاد نے کہاکہ پوری دنیامیں اکثریت کی حکمرانی ہونی چاہئےاور ہمیں امید ہےکہ ایک دن امریکہ اور یورپ میں بھی اکثریت کی حکمرانی ہوگی۔اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرنےفلسطین اورغزہ کےمسئلےپرعلاقےکےحالات کےاثرات کےبارےمیں کہاکہ امریکہ اوراس کے یورپی اتحادیوں کامقصد، صیہونی حکومت کوبچاناہے۔صدر احمدی نژاد نےکہاکہ امریکہ اوراس کےاتحادی ایک نئی سازش کےذریعےاردن کےبعض علاقوں کوتقسیم کرکے اسے فلسطین کانام دیناچاہتےہيں اوراس پرفلسطینی حکومت قائم کرناچاہتےہیں۔صدر مملکت احمدی نژاد نےکہاکہ قوموں اورحکومتوں کوہوشیاررہناچاہئےاوردھوکا نہيں کھاناچاہئے۔ صدرممکت نے اطمینان دلایاکہ قوموں کی بیداری سےصیہونی حکومت کوبچانےکی آخری کوشش بھی لاحاصل ہوگي۔اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹراحمدی نژاد نےمستقبل میں ایران اورامریکہ کےدرمیان تعلقات کےبارےمیں کہا کہ امریکہ، ایران کےساتھ تعلقات قائم کرنےکے سلسلےمیں صرف سیاسی ڈرامےبازی کررہاہے کیونکہ پردے کے پیچھے ان کا اصلی فیصلہ صیہونی حکومت کرتی ہے۔

......

/110