ابنا: بھارت کے شہر ممبئی میں دسویں کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے ہارا کر اٹھائیس سال بعد عالمی کرکٹ کپ جیت لیا ہے۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سری لنکا نےہندوستان کو جیتنے کے لیے 275 رنز کا ہدف دیا۔ ہندوستان کی جیت میں سب سے اہم کردار ادا کرنے والے دو بلے باز تھےآ گمبھیر جنہوں نے 97 رنز بنائے اور وہ بولڈ ہوئے۔ دوسرے کھلاڑی کپتان دھونی جنہوں نے 79 گیندوں میں 91 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ انہوں نے آٹھ چوکے اور دو چھکے مارے۔سری لنکا کی ٹیم: تھرنگا، دلشان، سنگاکارا، جے وردھنے، سماراویرا، کپوگیدرا، پیریرا، کالو سیکرا، ملینگا، راندیو اور مرلی دھرن شامل ہیں۔

ہندوستان کی ٹیم: وریندر سہواگ، سچن تندولکر، گوتم گمبھیر، ویرات کوہلی، یوراج سنگھ، مہندر سنگھ دھونی، رائنا، ہربھجن سنگھ، ظہیر خان، مناف پٹیل اور سری ناتھ شامل ہیں۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہندوستان پہلی ٹیم ہے جس نے ورلڈ کپ کی میزبانی کی اور کپ جیتا۔ کپتان دھونی مین آف دی میچ قرار پائے۔ اور یوراج سنگھ کو مین آف دی ٹورنامنٹ دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110