1 اپریل 2011 - 19:30

شام کی خبر رساں ایجنسی "سانا" نے اتوار کے روز اپنے ایک مراسلے میں ایک شامی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ساحلی شہر اللاذقیہ میں گذشتہ دو دنوں کے دوران مسلح گروہوں کے حملوں میں عام شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ابنا: ذرائع کا کہنا ہے کہ اللاذقیہ شہر کی متعدد کالونیوں میں اہالیان علاقہ پر گذشتہ دو دنوں میں مسلح گروہوں کے حملوں میں دس سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ جھڑپوں میں دو سویلین کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلح گروہ شہر کی سڑکوں پر گشت کرتے رہے اور ان میں بہت سے افراد نے بعض عمارتوں کی چھتوں پر مورچے بنا لئے جہاں سے وہ شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے۔اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں 200 افراد زخمی ہوئے جن میں ایک بڑی تعداد سیکیورٹی اہلکاروں کی بیان کی جاتی ہے۔

.......

/110