ابنا: عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی اور ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے مختلف اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں دونوں ممالک کے باہمی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔ ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان عراق کے سرکامی دورے پر ہیں اردوغان اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ کل بغداد پہنچے ہیں ترکی کے وزير اعظم نے الخضراء علاقہ میں عراقی وزیر اعظم نوری مالکی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی مالکی اور اردغان نے اس ملاقات میں باہمی روابط کو فروغ دینے کی راہوں پر غور کیا اور دونوں رہنماؤں نے باہمی روابط کو تمام شعبوں میں فروغ دینے پر تاکید کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
28 مارچ 2011 - 19:30
News ID: 233864
عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی اور ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے مختلف اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں دونوں ممالک کے باہمی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔