لیبیا کی وزارت صحت کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 104 افراد طرابلس اور گردونواح میں جبکہ 10 افراد صرت میں مارے گئے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں تقریبا 100 شہری مارے جا چکے ہیں۔ تاہم برطانیہ کے وزیرخارجہ ولیم ہیگ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت کی کوئی شہادت نہیں ہے۔ ادھر واشنگٹن میں امریکی وائس ایڈمرل بل گورٹنے کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج کے حملوں سے قذافی فوج کی صلاحیت کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔ ان کے طیارے تباہ ہوچکے ہیں جبکہ زمینی فوج اور اسلحہ کے گوداموں کو بھی نقصان پہنچایا ہے.ادھر قذافی کے حامی شر پسند بھی عام شہریوں کو دل کھول کر ہلاک کررہے ہیں ذرائع کے مطابق قذافی کے حامی مغربی ممالک اور قذافی کے شرپسند عام شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110