ابنا: یمن میں انقلابیوں نےسعودی عرب کی ثالثی کی پیشکش ک ومسترد کرتے ہوئے اسے انقلاب کے تقاضوں کے خلاف قرار دیا ہے۔فارس نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق یمنی حکومت کےمخالف گروہوں کےترجمان محمدقحطان نے کہا ہے کہ مظاہرین موجودہ صورت حال میں کسی طرح کی ثالثی اور گفتگو کے خلاف ہیں۔قحطان نے سعودی عرب کی جانب سےثالثی کی کوششوں کومستردکرتےہوئےکہاہےکہ یہ قدم مظاہرین کے مطالبات کےبرخلاف ہے۔یمنی مظاہرین کےترجمان نےجمعہ کےدن زبردست مظاہرےاورصدارتی محل کی جانب مارچ کااعلان کیاہے۔ واضح رہے کہ یمنی سیکورٹی فورسزکی کاروائیوں میں پچاس سےزيادہ افراد مارے گئےہيں جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئےہيں۔
بشکریہ از ریڈیو تہران......../110