24 مارچ 2011 - 19:30

بحرین میں چودہ فروری سے موسوم اتحادی انقلابیوں نےآل خلیفہ اور آل سعود کی بربریت اور وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف عوامی احتجاج جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے سعودی عرب نے بحرین کے پرامن مظاہرین کو کچلنے کے لئے اپنے سفاک فوجی بحرین بھیجے ہوئے ہیں جنھوں نے بچوں اورعورتوں سمیت ایک سو سے زائد افراد کو شہید اور 400 سے زائد افراد کو زخمی کردیا ہے۔

ابنا: بحرین میں چودہ فروری سے موسوم اتحادی انقلابیوں نےآل خلیفہ اور آل سعود کی بربریت اور وحشیانہ  کارروائیوں کے خلاف عوامی احتجاج جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے سعودی عرب نے بحرین کے پرامن مظاہرین کو کچلنے کے لئے اپنے سفاک فوجی بحرین بھیجے ہوئے ہیں جنھوں نے بچوں اورعورتوں سمیت ایک سو سے زائد افراد کو شہید  اور 400 سے زائد افراد کو زخمی کردیا ہے۔ انقلابیوں نے کہا ہے کہ وہ غاصب سعودیوں اور آل خلیفہ کی سفاکی اور بربریت کے خلاف ہر رات دس بجے اللہ اکبر کے نعرے لگائیں گے چودہ فروری اتحاد نے عوام سے کہا ہے کہ وہ اس دور کے یزیدیوں ( آل خلیفہ اور آل سعود ) کے خلاف استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کریں اور یاد رکھیں کہ اللہ تعالی مظلوموں کے ساتھ ہے۔ ذرائع کے مطابق بحرینی اور سعودی فوجیوں نے اسپتالوں کا محاصرہ کررکھا ہے اور وہ زخمیوں کے علاج میں خلل اور رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

........

/110