ابنا: ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اپنے پیغام میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ گزشتہ سال ملت ایران کے لئے ترقی و پیش رفت اورکرامت و وقار سے لبریز سال تھا کہا کہ ملت ایران نے خود دشمنوں کے بقول ان کے شدید سیاسی دباؤ، سازشوں اور تباہ کن پابندیوں کے باوجود کے باوجود گوناگوں میدانوں میں مختلف چوٹیاں یکے بعد دیگرے سر کر لیں۔
صدر مملکت نے اپنے پیغام میں فضائی اور خلائی شعبوں اور نانو ٹیکنالوجی، بائیوٹیکنالوجی، فزکس، کیمسٹری، ایٹمی اور صحت کے شعبوں میں ایران میں ہونے والی ترقی و پیشرفت کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ایران میں مسلسل علمی ترقی ہورہی ہے۔
ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اپنے پیغام میں عالمی سطح پر رونما ہونے والے واقعات کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا ہے کہ دنیا کے گوشے گوشے میں عظیم انسانی اور عوامی بیداری کی لہر شروع ہو چکی ہے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ انسانیت کے دشمن اور مستکبر اس عوامی تحریک کو اس کے راستے سے ہٹانے اور اس کا رخ اپنے مفادات کی جانب موڑنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں لیکن ان کو اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110