19 مارچ 2011 - 20:30

امریکہ اور مغربی ممالک نے لیبیا کے تیل پر قبضہ کرنے اور لیبیا کے عوام کو کمزور بنانے کے لئے لیبیا پر فضائی اور میزائل حملے شروع کردیئے ہیں لیبیا پر اب تک 110 میزائل داغے گئے ہیں جبکہ قذافی کو ختم کرنے کے لئے تو ایک ہی میزائل کافی تھا لیکن مغربی ممالک کا ہدف قذافی کو ختم کرنا نہیں بلکہ لیبیا کے عوام کو کمزور بناکر ان کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنا ہے۔

ابنا: مغربی اتحادی افواج کی جانب سے لیبیا میں حکومتی اور فوجی ٹھکانوں پر بمباری اور سو سے زائد میزائل حملوں کے بعد فوجی حکام اس کارروائی میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔مغربی ممالک نے ایک مہینے تک قذافی کو لیبیائی عوام کے قتل عام کی کھلی چھٹی دے رکھی تھی اور اب خزد میدان میں وارد ہوگئے ہیں اطلاعات کے مطابق مغربی ممالک نے اب تک 110 میزائل حملے کئے ہیں جبکہ طرابلس آئیپورٹ سمیت کئی فوجی اور غیر فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملے گئے ہیں ذرائع کے مطابق مغربی ممالک کو اتنی بڑی فوجی یلغار کی کوئی ضرورت نہیں تھی لیکن انھوں نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے تاکہ یمن اور بحرین میں سعودی اور صالح کے جرائم سے عالمی توجہ کو ہٹا دیا جائےذرائع کے مطابق لیبیا پر حملہ کرنے کے لئے سعودی عرب سمیت کئي دیگر عرب ممالک نے امریکہ کو تشویق دلائی ہے سعودی عرب اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ زبردست خیانت کررہا ہے سعودی عرب نے عراق پر امریکہ سے حملہ کروایا اور خطے میں ہونے والے تمام امریکی جرائم میں آل سعود خاندان برابر کا شریک ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110