18 مارچ 2011 - 20:30

پرل اسکوائر کا انہدام آل خلیفہ کے سیاہ کرتوتوں کو تاریخ کے صفحات کو تاریخ کی کتاب سے مٹا نہیں سکے گا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ دفاع مقدس کے اقدار و آثار کے تحفظ کے ادارے کے سربراہ کے سردار سید محمد باقر زادہ نے کہا کہ منامہ کے پرل اسکوائر کا انہدام آل خلیفہ کے سیاہ کارناموں اور اس خاندان کے مظالم و جرائم کو تاریخ کے اوراق سے پاک نہیں کرسکے گا۔بریگیڈئر جنرل سید محمد بانے جنگی علاقوں کی زیارت کے لئے جانے والے قافلوں کا استقبال کرتے ہوئے روزنامہ نویسوں سے بات چیت کی اور بحرین کے انقلاب پر ایران کے انقلاب اسلامی کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: ہم نے دیکھا کہ آل خلیفہ خاندان نے پرل اسکوائر کو منہدم کردیا لیکن پرل اسکوائر کا انہدام ملت بحرین کے عزم پر کوئی منفی اثر مرتب نہیں کرسکے گا کیونکہ ملت بحرین نے آل خلیفہ خاندان کے تحفظ کے لئے آنے والے جارحین کے مقابلے میں اپنے آثار و مقدسات اوراپنے اصولوں کا مردانہ وار تحفظ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ملت بحرین کے قلوب میں جگہ کرگیا ہے اور یہ وہ ملت ہے جس نے قرآن و اہل بیت رسول اللہ الاعظم (ص) سے محبت کا بھرپور اور عملی اظہارکیا ہے، چنانچہ میدان اللؤلؤہ کا انہدام ذرہ برابر بھی اس مسلم قوم کے عزم و ارادے کو متأثر نہیں کرسکے گا۔انھوں نے انسانی حقوق کے لئے گلے پھاڑنے والی تنظیموں اور ممالک کی طرف سے ملت بحرین کی مظلومیت اور آل خلیفہ اور آل سعود کی درندگی پر مکمل خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ بحرین کے معاملات میں فوری طور پر مداخلت کرے اور اس ملک میں امدادی کاروائیاں شروع کریں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ملت بحرین پوری استقامت کے ساتھ کامیاب ہوکر موجودہ کڑی آزمائش سے سرخرو ہوکر عہدہ برآ ہوجائے۔ انھوں نے کہا کہ ایران انجنئرز بحرین کی برادر قوم کی خدمت میں اپنے تحفے کے طور پر میدان اللؤلؤہ کو دوبارہ تعمیر کریں گے۔

۔۔۔۔/110