ابنا: امیر عبد اللہ نے امریکہ نوازشاہی خاندان کی اطاعت پر سعودی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ میں انھیں متنبہ بھی کیا اگر انھوں نے تیونس ، مصر ، یمن ، اردن، لیبیا اور بحرین کے عوام کی طرح سر اٹھانے کی کوشش کی تو ان کے سر کو کچل کررکھ دیا جائے گا۔شاہ عبداللہ نے کہا کہ ساٹھ ہزار افراد کو فوج اور سیکیورٹی اداروں میں نوکریاں دی جائیں گی ۔عبد اللہ نے حکومت کو ہدایت کی کہ سرکاری ملازمین کو دو ماہ کی اضافی تنخواہ اور طلبہ کو دو ماہ کا وظیفہ فوری ادا کیا جائے۔ شاہ عبداللہ نے ہر بیروزگار کو ماہانہ ایک ہزارریال ۔ عوام کو پندرہ فیصد مہنگائی الاؤنس اور کم سے کم تنخواہ والوں کو تین ہزار ریال مہنگائی الاؤنس دینے کا بھی اعلان کیا ۔ ادھر عرب اخبار القدس العربی نے سعودی شاہ کے اقتصادی پیکیج کو ناکافی قراردیتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی شاہ نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ہےاخـبار کے مطابق سعودی عرب کا سرمایہ امریکہ اور مغربی ممالک لوٹ کر لے جارہے ہیں اور اسی وجہ سے امریکہ سعودی عرب میں جمہوریت کی بات نہیں کرتا بلکہ وہاں ڈکٹیٹر نظام کی حمایت کرتا ہے اخبار کے مطابق امریکہ کے لئے جمہوریت اور انسانی حقوق کی کوئی اہمیت نہیں امریکہ تو صرف اپنے مفادات اور اپنے ڈکٹیٹروں کو بچانے یا ان کی جگہ دوسرے ڈکٹیٹروں کو لانے کی تلاش میں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110