اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـابناـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے سیاسی راہنما "صادق الجمري" ـ جو میدان شہداء میں موجود ہیں ـ نے کہا کہ آل سعود اور آل خلیفہ کی فورسز کی جانب سے عوام کے خلاف وسیع سطح پر جرائم کے ارتکاب اور نہایت المناک انداز سے عوام کا خون بہانے کے واقعات کے بعد آل خلیفه خاندان کی حکومت کی مخالف جماعتوں نے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں آنے والے وقتوں میں آل خلیفہ اور آل سعود کے ممکنہ جارحانہ اقدامات پر غور کیا گیا۔ انھوں نے بحرین کے نہتے عوام کو کچلنے کے لئے آنے والی کئی ممالک کی فورسز کی بحرین میں موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آل نہیان قابض فوج کے پانچ سو اہلکار اور آل سعود جارح فوج کے 1000 فوجی دسیوں پینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ بحرین کی سرزمین پر تعینات ہوکر عوام کے خلاف درندگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بحرین کے عوام استغاثہ کررہے ہیں اور مسلمانوں اور عالمی ضمیر سے مدد مانگ رہے ہیں اور دینی رہنماؤں، قم، مشہد، اور نجف کے مراجع تقلید اور پوری دنیا کے حریت پسندوں سے حمایت کی اپیل کررہے ہیں کہ وہ اٹھیں اور بحرین میں انسانی المیہ رونما ہونے کا سد باب کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110