13 مارچ 2011 - 20:30

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران اعلی ترین دفاعی طاقت کی حامل ہے۔

ابنا: جنرل ڈاکٹر حسین سلامی نے آج ایک بیان میں کہا کہ سپاہ پاسداران نےفوجی، سکیوریٹی اور ثقافتی میدانوں میں مختلف طرح کی ٹیکنالوجیوں کے حصول کے ساتھ ساتھ جدید روشوں اور اسٹراٹیجیک میدانوں میں بے پناہ ترقی کی ہے۔ جنرل اسلامی نے کہا کہ سپاہ پاسداران نے سمندر میں لمبے فاصلے اور گہرائي میں حملے اور آپریشن کرنے نیز مختلف لحاظ سےفضائي دفاعی حکمت عملی میں بھی کافی ترقی کی ہے۔انہوں نے سپاہ پاسداران کی کمانڈو فورسس کی ترقی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ان فورسس نے ملک کے شمال مغربی، جنوب مشرقی اور جنوب مغربی علاقوں میں امن قائم رکھنےمیں اہم کردار ادا کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110