10 مارچ 2011 - 20:30

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق سربراہ اور مصر میں اپوزیشن کےاصلاح پسند رہنما محمد البرادعی نے آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: البرادعی نے کہا کہ مصری عوام کی خواہش پر وہ آئندہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں ضرور حصہ لینگے۔انہوں نے کہا کہ مصر میں آئینی اصلاحات کے لئے 19 مارچ کو ہونے والے ریفرنڈم میں مخالفت کا ووٹ ڈالیں گے انھوں نے کہا کہ موجودہ قانون ختم ہوچکا ہے اور عوام نے اسے مسترد کردیا ہے انھوں نے کہا کہ مصر کو قانون کی اصلاح کی ضرورت نہیں بلکہ ایک نئے قانون کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ مصر میں نئے قانون کی تدوین کے ساتھ صدارتی اور پارلیمان انتخابات ہونے چاہییں تاکہ مصری عوام کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جاسکے۔ ........../110