ابنا: عمرو موسی نے کہا کہ اگر وہ مصر صدر بن گئے تو وہ اسرائیل کو کم قیمت پر فروخت کی جانے والی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ یہ خام خیالی ہے کہ نئے دور میں تمام شعبوں میں بہت جلد اصلاحات رونما ہوسکیں گی۔ عمرو موسی نے کہا کہ اصلاحات پر کافی وقت لگےگا۔عمرو موسی کا تعلق مصر سے ہے وہ پہلے مصر کے وزیر خارجہ بھی رہ چکے ہیں اور آج کل عرب یونین کے سکریٹری جنرل ہیں ان کی عمر 74 سال ہے اور وہ مصر کی با اثر شخصیات میں سے ہیں۔ مصر کی فوجی کونسل نے مارچ کے وسط میں بنیادی آئین کے بارے میں رفرینڈم کرانے کا اعلان کیا ہے۔
9 مارچ 2011 - 20:30
News ID: 230516
صہیونی روزنامے ہاآرتص کے مطابق عرب یونین کے سکریٹری جنرل عمرو موسی نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ مصر کے صدر منتخب ہوئے تو وہ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے پابندہوں گے۔