8 مارچ 2011 - 20:30

کراچی کے علاقہ راشد منہاس روڈ پر واقع فرحان ٹاور کے قریب ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ سے 38سالہ شیعہ ڈاکٹر حسن آصف شہید ہوگئے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر حسن آصف اپنی گاڈی نمبر N7641 میں گلستان جوہر فرحان ٹاور کے قریب سے گذر رہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ہوئے دہشت گردوں نے ڈاکٹر حسن آصف  پر فائرنگ کردی اور انہیں جسم کے مختلف حصوں میں پانچ گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔اُن کے جسد خاکی کو واقعے کے بعد عباسی شہید اسپتال اور وہاں سے امام بارگاہ خیر العمل انچولی لایا گیا جہاں بعد نماز مغربین شہید کی نماز جنازہ ادا کی گئی اورشہید کی تدفین وادی حسین قربستان میں ہوئی جس میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے علماء کرام و عمائدین نے سیکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔واضح رہے کے ناصبی دہشت گردوں نے گذشتہ 10سالوں سے اب تک ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے 80 سے زائد ڈاکٹروں کو شہید کردیا ہے جبکہ حکومت تاحال کسی دہشت گرد پکڑنے اور سزا دینے میں ناکام رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110