ابنا: سعودی عرب کے مختلف شہروں منجملہ دارالحکومت ریاض میں جمعہ چار مارچ کو آل سعود کی حکومت کے خلاف عوام نے احتجاجی مظاہرے کئے ۔ اگرچہ جمعہ کو زیادہ تر مظاہرے ان شہروں میں ہوئے جہاں شیعہ مسلمانوں کی بڑی آبادی ہے مگر سعودی عرب کا دارالحکومت ریاض بھی عوامی احتجاج سے نہیں بچ سکا ۔ چنانچہ ریاض میں بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے مسجدا الراجحی کے سامنے اجتماع کرکے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔ اس میں شک نہيں کہ ریاض جیسے شہر میں جہاں حکومت کے خلاف ایک جملہ بھی منہ سے نہيں نکالا جاسکتا اور سیکورٹی کا سخت پہرہ ہوتا ہے اس طرح کے احتجاجی اجتماع کا انعقاد سعودی عرب کی تاریخ میں ایک بہت ہی اہم واقعہ شمار ہوتا ہے کیونکہ مبصرین کا کہنا ہے کہ ریاض میں احتجاجی مظاہرے کا مطلب یہ ہے کہ سعودی حکمرانوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110