ابنا: بعض باخبر ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ريگی دہشت گرد ٹولے نے افغانستان کے صوبہ نیمروز میں خیر محمد براہوی نامی دہشت گرد کی سرپرستی ميں اپنا نیا اڈہ قائم کرلیا ہے جس کا مقصد پاکستان اور افغانستان سے ملنے والی اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی علاقوں میں تخریبی کاروائیاں انجام دینا ہے۔خبروں میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد ریگی ٹولہ مختلف اقوام و قبائل میں اپنا اثر و رسوخ قائم کرکے امریکہ کے خفیہ اداروں سے مقامی ایجنٹوں کا رابطہ بھی برقرار کرانا چاہتا ہے۔ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ ایک اور دہشت گرد ٹولہ افغانستان کے اندر تربیت حاصل کررہا ہے۔یاد رہے کہ دہشت گرد ريگی ٹولے کے سرغنے عبدالمالک ريگی کو گذشتہ برس مارچ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اینٹلیجنس کے ادارے کے جانبازوں نے ایک انتہائي پیچیدہ کاروائی کرکے اس وقت گرفتار کرلیا تھا جب وہ دبئی سے قرقیزیا جارہا تھا۔اب امریکہ اور صہیونی ریاست کے ایجنٹ، ریگی کے باقیات کو دوبارہ اکٹھا کرکے انہیں ایک بار پھرتخریبی کاروائیوں پر آمادہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110