2 مارچ 2011 - 20:30

پاکستان کےوفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے؛ پنجابی طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ابنا: پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی ایٹ تھری میں واقع اپنی والدہ کے گھر سے سرکاری گاڑی نمبرجی وی 444میں دفتر جانے کیلئے نکلے تھے، جب وہ50 میٹر کے فاصلے پر ہی روز پلازہ کے سامنے پہنچے تو وہاں موجود نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔
ان کو چہرے اور سینے پر گولیاں لگیں، جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے، ان کا ڈرائیور انہیں تشویشناک حالت میں الشفا اسپتال لے گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ہیں، جبکہ پولیس حکام نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا اور شواہد جمع کئے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے طالبان شدت پسندوں نے پاکستان کے وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی کوقتل کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110