21 فروری 2011 - 20:30

بحرین کے ناروا فرمانروا کو ان دنوں قومی مزاحمت کا سامنا ہے اور وہ ہر تنکے کا سہارا لے کر بچ نکلنے کی کوشش کررہے ہیں اور مظاہرین پر حملہ کرنے کے بعد بھی ناکام رہے تو انھوں نے اپنے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ شہر میں آکر مظاہرین کے آمنے سامنے کھڑے ہوکر ثابت کریں کہ فرمانروا کے حامیوں کی تعداد بھی کچھ کم نہیں ہے چنانچہ "لوگ" آگئے لیکن ان کی تعداد اتنی کم تھی کہ مظاہرین کے سامنے آنے کی جرأت نہ کرسکے اور سڑکوں پر ایک چکر لگا کر چلے گئے۔ لیکن زیادہ دلچسپ یا پھر افسوسناک بات یہ ہے کہ فرمانروا کی حمایت کے لئے آنے والے لوگ بحرینی نہیں تھے بلکہ وہ پاکستانی، بھارتی اور بنگالی مزدور تھے جنہیں بڑے انعام کا وعده دے کر سڑکوں پر لایا گیا تھا یا شاید انہیں بحرین کی شہریت کا وعدہ دیا گیا تھا۔ تصویریں دیکھ کر آپ خود فیصلہ کریں کہ کیا یہ لوگ بحرینی ہوسکتے ہیں؟

........

/110