اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے دارالحکومت منامہ سے اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ سلمانیہ ہسپتال کے سردخانے میں موجود ریفریجریٹروں میں کئی شیعہ نوجوان زندہ پائے گئے ہیں جنہیں ہسپتال پر قابض سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کے بعد اس ہسپتال میں منتقل کردیا تھا اور علاج معالجے کی بجائے انہیں ریفریجریٹروں میں بند کردیا تھا تا کہ وہیں تڑپ تڑپ کر شہید ہوجائیں۔ نامہ نگار نے مزید بتایا: ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے رو روکر بتایا کہ جب بیرونی اور اندرونی فورسز ہسپتال سے خارج ہوئیں تو ہم شہداء کی لاشیں دیکھنے کے لئے سردخانے میں داخل ہوئے اور یہ دیکھ کر ہمارے رونگٹے کھڑے ہوئے کہ کئی زندہ افراد ریفریجریٹروں میں موجود تھے۔ڈاکٹر نے خدشہ ظاہر کیا کہ شاید ہسپتال کے سردخانے میں موجود کئی شہداء شاید زخمی حالت میں لائے گئے تھے مگر ہسپتال پر قابض فورسز نے انہیں علاج کے لئے عملے کے حوالے کرنے کی بجائے سردخانے کے ریفریجریٹروں میں بند کردیا تھا۔دریں اثناء ایک غیر مصدقہ رپورٹ کے مطابق کئی سیکورٹی فورسز نے کئی زخمیوں کو خلیج کے پانیوں میں پھینک دیا ہے۔ واضح رہے کہ بحرینی / اماراتی/ قطری/ سعودی اور پاکستانی/ اردنی کرائے کے قاتلوں نے جمعرات کے روز میدان اللؤلؤة میں نہتے مظاہرین کو ـ جو اس وقت آرام کررہی تھے ـ کو خودکار رائفلوں اور ٹینکوں پر نصب مشین گنوں سے نشانہ بنایا جس میں ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوئے اور 70 افراد لاپتہ ہیں۔
........
/110