ابنا: ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ کی سمندری حدود میں قزاقوں نے چار امریکی شہریوں کو اغوا کر لیاہے۔ اطلاعات کے مطابق صومالیہ کے لیے اقوام متحدہ کے مشن کا کہنا ہے کہ بحر ہند میں صومالیہ کے ساحل کے ساتھ بحری قزاقوں نے کشتی میں سوار چار امریکی شہریوں کو اغواکر لیا ہے۔ اقوام متحدہ کے صومالی مشن کے سیکریٹری عمر جمال نے مغویوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110