ابنا: میگزین دی نیویارکر کے صحافی اسٹیو کول کے مطابق اوبامہ انتظامیہ اور افغان طالبان کے درمیان سے بات چیت کا مقصدقیام امن کے عمل میں کردار ادا کرنے والی طالبان قیادت کی شرکت کو ممکن بنانا ہے۔اس بارے میں حالات کا جائزہ بھی لیاجائے گا۔فریقین ابھی تک کسی خاص نتیجہ تک نہیں پہنچ پائے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ افغان جنگ ختم کرنے کا واحد راستہ سیاسی حل میں ہی پوشیدہ ہے۔ہیلری کے مطابق افغانستان کا معاملہ زیادہ سے زیادہ شدت پسندوں کی ہلاکت سے حل نہیں کیاجاسکتا۔امریکی وزیر خارجہ کے مطابق گزشتہ سال افغانستان میں موجود امریکی افواج کادباؤ ایک حکمت عملی کے تحت تھی جس کا مقصد کمزور طالبان کو القاعدہ سے الگ کرنااور طالبان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا تھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110